آئی آئی آر او کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے 10ٹرک راشن اور میڈیکل ٹیمیں روانہ
پیکج میں ایک فیملی کیلئے آٹا،چاول،چینی،دال ،گھی اور چترال کے متاثرین کیلئے کمبل شامل خادم الحرمین الشریفین کے نائب سفیر شیخ جاسم الخالدی اور ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن کی تقریب میں خصوصی شرکت
بدھ 19 اگست 2015 17:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) آئی آئی آر او کی طرف سے سیلاب زدگان کے ہزاروں گھرانوں کیلئے فوڈ پیکج کے 10ٹرک اور میڈیکل ٹیمیں اسلام آباد سے مختلف علاقوں کیلئے روانہ کردی ہیں۔ پیکج میں آٹا،چاول ،چینی،دال ،گھی اور چترال کے متاثرین کیلئے کمبل شامل ہیں ۔مذکورہ پیکج پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ لیہ اور اس سے ملحقہ علاقوں اور چترال کے مختلف مقامات پر تقسیم کیا جائے گا،جبکہ میڈیکل ٹیمیں سیلاب زدہ مریضوں کا مفت علاج اور ادویات فراہم کریں گی۔
اس موقع پر پاکستان میں خادم الحرمین الشریفین کے نائب سفیر شیخ جاسم الخالدی اور صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے نے فوڈ پیکج کے سامان اور ٹرکوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ علاقوں کیلئے اشیاء روانہ کیں، پاکستا ن میں خادم الحرمین الشریفین کے نائب سفیر شیخ جاسم الخالدی نے خطاب بھی کیا گزشتہ روز رابطہ عالم اسلامی، انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کے دفتر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے موقع پرآئی آئی آر او کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل شیخ ڈاکٹر عبدہ بن محمد عتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی آر او اپنے مستقلا ً جاری پروجیکٹس کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کی ہر ممکن مدد کرتا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیمیں گزشتہ ایک عرصہ سے متاثرہ علاقون میں کام کررہی ہیں جبکہ اب تازدہ دم اور نئے سٹاف پر مشتمل مذید ٹیمیں روانہ کی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.