جامشورو پولیس کی بیک وقت کاروائی ڈکیتی میں ملوث افراد مقابلے کے بعد گرفتار تو چار لاکھ روپے مالیت کی منشیات گاڑی سے برآمد

بدھ 19 اگست 2015 23:20

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) جامشورو پولیس کی بیک وقت کاروائی ڈکیتی میں ملوث افراد مقابلے کے بعد گرفتار تو چار لاکھ روپے مالیت کی منشیات گاڑی سے برآمدایس ایس پی کی پریس بریفنگ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جامشورو ریٹائرڈ کیپٹن طارق ولایت ،اے ایس پی رائے مظہر ،ایس ایچ او جامشورو پیر ممتاز نے اپنے آفس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خوفیہ اطلاع ملنے پر جامشورو پولیس نے سپر ہائی وے پر حیدرآباد کے کراچی جانے والی کار جس میں مختلف منشیات سے بھرے پیکٹ کو تحویل میں لی گئی ہیں جس کے ڈرائیور ضیاء الدین پٹھان کو گرفتار کرتے ہوئے ایک عدد پسٹل بھی برآمد کی گئی جبکہ منشیات کی مالیت چار لاکھ روپے سے زائد ہیں دوسری جانب جامشورو لمس کے قریب رہائشی بھادر سولنگی کے گھر سے لوٹ مار کے بعد گرفتار ہونے والے تین افراد کو جب پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈکیتوں پولیس پر فائرنگ کی جس پر جوابی فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے ہتھیار ڈال دیئے جن میں لیاقت علی ،عبدالرشید جمالی ،اربیلو لاشاری ،راشد علی جن کا تعلق مختلف علاقوں سے ہیں مزکورہ ڈکیتوں کے قبضے سے بھینی گئی ایک عدد کار 8عدد موبائیل فون اور پسٹل برآمد کر لی مزکورہ تینوں افراد مختلف وار داتوں میں ملوث ہیں انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے کاروبار سے وابسطہ افراد کو کسی طور نہین چھوڈا جائے گا جامشورو کے مختلف تھانوں پر اب تک منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں چالیس سے زائد مقدمات درج کئے جا چکے ہیں جبکہ دو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہیں جبکہ مزید کاروائی جاری رہے گئی

متعلقہ عنوان :