وفاقی حکومت سانحہ اٹک کے زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے ، وقت آگیا ہے کہ اب کسی دہشتگرد کو نہ بخشا جائے ، پہلی دفعہ لگ رہا ہے کہ اب دہشتگردوں کو بخشا نہیں جائے گا ، طالبان میں کچھ ایسے گروپ بھی ہیں جو بات چیت چاہتے ہیں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شجاع خانزادہ کے بیٹے سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو
جمعرات 20 اگست 2015 16:10
اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت سانحہ اٹک کے زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے ، وقت آگیا ہے کہ اب کسی دہشتگرد کو نہ بخشا جائے ، پہلی دفعہ لگ رہا ہے کہ اب دہشتگردوں کو بخشا نہیں جائے گا ، طالبان میں کچھ ایسے گروپ بھی ہیں جو بات چیت چاہتے ہیں ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اٹک میں کرنل(ر) شجاع خانزادہ شہید کے بیٹے سے والد کے انتقال پر تعزیت کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شجاع خانزادہ پر حملے سے بہت دکھ پہنچا ، وفاقی حکومت اٹک سانحہ کے زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے ۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب کسی دہشتگرد کو نہ بخشا جائے ۔ عمران خان نے کہا کہ شجاع خانزادہ مخلص پاکستانی تھے ، ان کے بیٹے نے بتایا ہے کہ شجاع خانزادہ کے ڈرائیور کا برا حال ہے ، دھماکہ ہوتا ہے اس کے بعد ہم متاثرہ لوگوں کو بھول جاتے ہیں ، پہلی بار نظر آرہا ہے کہ اب کسی دہشتگرد کو بخشا نہیں جائے گا ، قوم فیصلہ کر بیٹھی ہے کہ دہشتگردی کو ختم کرکے ملک کو آگے لے کر جانا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ طالبان میں کچھ ایسے گروپ بھی ہیں جو بات چیت بھی چاہتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.