سپریم کورٹ نے پیر قنبر شاہ اور زین العابدین کے مقدمے میں عاصمہ جہانگیر کی عدم حاضری پر خارج درخواست بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
جمعہ 21 اگست 2015 16:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے پیر قنبر شاہ اور زین العابدین کے مقدمے میں عاصمہ جہانگیر کی عدم حاضری پر خارج درخواست بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں عدالت نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کے 32 دیگر مقدمات کو بھی سماعت کے لئے مقرر کیا جائے گا جبکہ عاصمہ جہانگیر نے دلائل میں کہا ہے کہ وہ لڑنے کے موڈ میں نہیں ہیں ان کی درخواست بحال کی جائے‘ یہ درخواست لاپتہ افراد سے متعلق نہیں ہے لاپتہ افراد کے مقدمات میں تو وہ خود بھی دلائل کے حوالے سے لاپتہ ہو چکی ہے انہوں نے یہ دلائل جمعہ کے روز چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے روبرو دیئے ہیں۔
پیر قبنر شاہ اور پیر زین العابدین لاپتہ کیس میں عاصمہ جہانگیر پیش ہوئیں اور کہا کہ یہ لاپتہ افراد کا کیس نہیں ہے ، دو منٹ گزرے تھے اور دھرنے کی وجہ سے نہیں آ سکی تھی۔(جاری ہے)
جسٹس جواد نے کہا کہ اگر اپ کا کوئی ایسوسی ایٹ اجائے تو ڈس مس نہ کرتے۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ یہ بندہ آرمی کی تویل میں ہے۔ آج آپ سے لڑنے کے موڈ میں نہیں ہوں میری درخواست بحال کر دیں۔
آج میں بہت آوازار ہوں جسٹس جواد نے کہا کہ طارق کھوکھر اس میں پیش ہوئے تھے کے پی کے لاء افسر سے پوچھا کہ آپ کو کوئی اعتراض ہے۔ عاصمہ نے کہا کہ درخواست گزار زندہ ہے۔ عمر فاروق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جس کے حوالے سے کیس ہے اس بارے رویو کی درخواست ہے۔ انہیں اس کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ عاصمہ نے کہا کہ میری 32 درخواستیں اور بھی ہیں وہ بھی لگا دی جائیں۔ جسٹس جواد نے کہا کہ میرے آنے سے قبل ان سب درخواستوں کو اکٹھی سننے کا آرڈر ہوا تھا 500 سے 600 درخواستیں لگ جاتی تھیں لوگ بہت زیادہ آجاتے تھے اور تفصیلی سماعت نہیں ہو سکتی تھی تو ہم نے اس کا فیصلہ کیا تھا کہ ہم ہر کیس کو انفرادی طور پر سننا چاہتے ہیں دو دو تین تین کر کے لگایا جائے۔ چیف جسٹس نے اس وقت یہ آرڈر کر دیا تھا۔ عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ آپ لاپتہ افراد کے مقدمات کی بات کر رہے ہیں ہم خود ان مقدمات میں گم ہو چکے ہیں سول ایڈریگولیشن کے تحت مقدمات ہیں ان کو الگ سے رکھا جائے۔ جسٹس جواد نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے آرڈر کر رکھا ہے۔ عاصمہ نے کہا کہ 2011ء سے یہ کیس چل رہا ہے آرڈر کر دیں۔ عدالت نے کہا کہ آرڈر کر دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.