فلم ”منجھی“ میں مرکزی کردار کیلئے نوازالدین سے بہتر انتخاب کوئی ہو ہی نہیں سکتا،کیٹن مہتا
جمعہ 21 اگست 2015 19:51
ممبئی ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) بالی وڈ فلمساز و مصنف کیٹن مہتا نے کہا کہ فلم ”منجھی“ میں مرکزی کردار کیلئے نوازالدین سے بہتر انتخاب کوئی ہو ہی نہیں سکتا تھا۔
(جاری ہے)
بالی وڈ فلمساز و مصنف کیٹن مہتا نے اپنی تازہ گفتگو میں کہاکہ جب وہ اپنی فلم ”منجھی“ کا سکرپٹ ترتیب دے رہے تھے تو ان کے ذہن میں ”منجھی“ کے کردار کیلئے جو چہرہ آیا وہ نوازالدین صدیقی کا تھا، اس لئے انہوں نے اداکار کو فلم میں کام کی پیشکش کی، اب وہ سمجھتے ہیں کہ فلم میں اس کردار کیلئے ان سے بہتر انتخاب کوئی ثابت ہی نہیں ہو سکتا ہے۔
وہ نوازالدین صدیقی کی متعدد فلمیں دیکھ چکے ہیں، وہ ان کی اداکاری سے متاثر ہیں۔ اس فلم میں بھی انہوں نے جاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ امید کرتے ہیں کہ فلم کامیابی سے ہمکنار ہو اور اچھا بزنس کرے۔ فلم سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش ہو چکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.