وزیر اعلیٰ پنجاب نے رانا ثناء اﷲ کی سربراہی میں دینی مدارس پر چھاپوں سمیت دیگر اہم امور کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ناروا طورپر مدارس پر چھاپوں اور علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی ،آئندہ تمام حل طلب معاملات باہمی مشاور ت سے حل کیے جائیں گے ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان اورجمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے شہباز شریف کو مدارس اور علماء کے خلاف یکطرفہ کاروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اوراحتجاج ریکارڈ کروایا
جمعہ 21 اگست 2015 21:18
اسلام آباد/لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء ) وزیر اعلی پنجاب نے رانا ثناء اﷲ کی سربراہی میں پنجاب کے دینی مدارس پر چھاپوں ،علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور دیگر اہم ایشوز کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ،ناروا طورپر مدارس پر چھاپوں اور علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی ،آئندہ تمام حل طلب معاملات باہمی مشاور ت سے حل کیے جائیں گے ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان اورجمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کوپنجاب میں مدارس اور علماء کے خلاف یکطرفہ کاروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ملک بھر کے دینی مدارس ،مذہبی جماعتوں اور دینی طبقات کا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
تفصیلات کے مطابق وفا ق المدار س اور جمعیت علماء اسلام کے اعلی سطحی وفد نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی وفد میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ،وفاق المدارس کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی عبدالرشید ،نامور روحانی شخصیت مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی ،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مولانا امجد خان اور دیگر موجود تھے جبکہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ ، چیف سیکریڑی پنجاب ٗآئی جی پنجاب ،ہوم سیکرٹری پنجاب اور انسداد دہشت گری پولیس کے ڈپٹی آئی جی سمیت دیگر اہم حکومتی ذمہ داران موجود تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دوہزار تئیس میں ایشیا سب سے گرم اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ خطہ رہا
-
جرمن شہر ڈریسڈن میں ایس پی ڈی کے ایک سیاستدان پر حملہ
-
9 مئی 2023 کو ایک سیاسی جماعت نے سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بندی کے تحت حساس تنصیبات ، یاد گار شہداء اور پاکستان کی اساس پر حملہ کیا ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی پریس کانفرنس
-
نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار گیمبیا کے شہر بنجول میں منعقد ہونے والی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ، دفترخارجہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.