جسٹس (ر) کاظم علی ملک کا ماضی کا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے ‘ خواجہ عمران نذیر

ہفتہ 22 اگست 2015 22:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) کاظم علی ملک کے ٹریک ریکارڈ کیوجہ سے ہمیں پہلے ہی ان سے انصاف کی کی توقع نہیں تھی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ جسٹس (ر) کاظم علی ملک کا ماضی کا ٹریک ریکارڈ سب کے سامنے ہے اور یہی وجہ ہے یہ ہمارے لئے حوصلہ افزا نہیں تھا ۔ مسلم لیگ (ن) کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔