`نوشہرہ کینٹ،تیزرفتار ٹرک بے قابو ہوکر موٹرسائیکل پر چڑھ گیا

حساس ادارے کا سینئر اہلکار بیوی اور آٹھ سالہ بیوی سمیت موقع پر جاں بحق ،دو کم سن بچے شدید زخمی `

ہفتہ 22 اگست 2015 23:10

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ءنوشہرہ پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ پر تیزرفتار ٹرک بے قابو ہوکر موٹرسائیکل پر چڑ ھ گیا۔پولیس کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں احساس ادارے کے سینئر اہلکار اپنی بیوی اور آٹھ سالہ بیوی سمیت موقع پر جاں بحق دو کم سن بچے شدید زخمی تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا۔احساس ادارے کے اہلکار پاک فضائیہ کے چیف ٹیک ارشدخان شادی میں شرکت کیلئے اپنی فیملی کے ساتھ سرکاری موٹرسائکل پر پشاور سے بخشالی مردان جارہے تھے۔

تھانہ پبی کے ایس ایچ او پشم خان کے مطابق جابحق افراد کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ دو کم سن بچوں دو سالہ آزان اور تین سالہ فیضان کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرک ڈرائیور کو ٹرک سمیت گرفتار کرکے تھانہ پبی میں مقدمہ درج کردیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور نوشہرہ جی ٹی روڈ پر پشتون گڑھی کے مقام پر تیزرفتار ٹرک نمبر AW-3412 نہایت تیزرفتار پر قابو نہ پاتے ہوئے موٹرسائکل نمبر2086پر چڑگیا جس کے نتیجہ میں پاک فضائیہ کے چیف ٹیک مسمی ارشد خان ولد عبدالقادر سکنہ بخشالی مردان،اس کی بیوی مسماۃ سیماء ارشد اور آٹھ سالہ بیٹی مسماۃ فضاء خان سر پر شدید چوڑلگنے سے موقعہ پر جابحق جبکہ دوکمسن بچے دو سالہ آزان اور تین سالہ فیضان شدید زخمی ہوگئے ۔

پولیس اور مقامی لوگوں نے جابحق اور زخمیوں کو فوری طورپر میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کیاجہاں پر تینوں والد والدہ اور بیٹی کا پوست مارٹم کرنے کے بعد نعیشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ۔ہسپتال زرائع کے مطابق شدید زخمی دو سالہ آزان اور تین سالہ فیضان کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردی گیا۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو ٹرک سمیت گرفتار کرکے تھانہ پبی میں مقدمہ درج کردیاگیا ہے`

متعلقہ عنوان :