برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی جان کو خطرے کے باعث خصوصی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی
ملالہ یوسف زئی کو 2 پولیس گارڈز فراہم کیے گئے ہیں ٗبرطانوی میڈیا برطانوی انٹیلی جنس حکام نے ملالہ پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ملالہ کو فراہم کی گئی سیکیورٹی پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز
اتوار 23 اگست 2015 14:00
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی جان کو خطرے کے باعث خصوصی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق ملالہ یوسف زئی کو 2 پولیس گارڈز فراہم کیے گئے ہیں۔اخبار کے مطابق شدت پسند گروپ کی جانب سے ایک بار پھر ملالہ یوسف زئی کو ہدف بنائے جانے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ملالہ کی 24 گھنٹے سیکیورٹی کیلئے مسلح اہلکار تعینات کیے ہیں برطانوی اخبار ڈیلی میل نے رپورٹ کیا کہ برطانوی انٹیلی جنس حکام نے ملالہ پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔سیکیورٹی حکام نے ان کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے اسپیشل سیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کو فراہم کی گئی سیکیورٹی عمومی طور برطانوی وزراء یا پھر دوروں پر آئے سیاسی رہنماؤں کو دی جاتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.