باجوڑ ایجنسی، سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکہ

قبائلی رہنما جاں بحق ، 4 سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی

اتوار 23 اگست 2015 17:56

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مامند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکے سے قبائلی رہنما جاں بحق اور 4 سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مامند کے علاقے سپری میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے لگائی گئی بارودی سرنگ کا ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک قبائلی سردار ملک محم دخان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دھماکے میں 4 سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گئے ۔

واقعہ کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ تین کی حالت خطرے سے باہر ہے جن کو ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے سیکورٹی حکام کے مطابق قبائلی سردار ملک عمر خان اپنے گھر سے نکلے ہی تھے کہ کچھ دیر بعد دہشت گردوں نے گاڑی کو ٹارگٹ کیا واقع کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :