سیکورٹی فورسز کا بولان کے علاقہ ہفت ولی میں سرچ آپریشن ،ایک گھر پر چھاپہ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

اتوار 23 اگست 2015 18:08

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اگست۔2015ء ) سیکورٹی فورسز کا بولان کے علاقہ ہفت ولی میں سرچ آپریشن ،ایک گھر پر چھاپہ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ،ایف سی کے میجر سلیمان سعید کے مطابق فرنٹئیر کور نے گزشتہ شب ضلع بولان کے علاقہ ہفت ولی کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران ہفت ولی میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور رؤنڈز برآمد کرلیا گیا ہے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 75rrgگن اور اس کے سترہ گولے،تین عدد 107mmراکٹ،ایک عدد rpg7،دو عدد بم،آٹھ عدد ایس ایم جی گن،آٹھ عدد تھری ناٹ تھری رائفلز،سنائیپرز رؤنڈز300عدد،8mmرائفلز،دوعدد ٹی ٹی پسٹلز،ایک عدد موٹر سائیکل ،چار عدد دوربین سمیت ہزاروں کی تعداد میں راؤنڈز برآمد کرلیے گئے ہیں ،جبکہ ملزمان کاروائی سے قبل ہی فرار ہو گئے تھے،اس موقع پر ایف سی کے میجر سلیمان سعید نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ مذکورہ اسلحہ کالعدم تنظیم یونائٹیڈ آرمی کے دہشت گرد نیشنل ہائی وئے سمیت سیکورٹی فورسز پر حملوں اور قومی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتے تھے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے دہشت گردوں کے خاتمہ تک سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :