ایک نمبر پلیٹ چھ، چھ گاڑیوں کو لگا دی گئی، نظام خاک بہتر ہو گا، سپریم کورٹ
گزشتہ دوروزمیں 500 غیررجسٹرڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئیں، بس ٹرمینل ،پارکنگ نظام نہ ہونے پر ٹریفک مسائل جنم لے رہے ہیں،ڈی آئی جی ٹریفک
پیر 24 اگست 2015 16:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)فینسی نمبرپلیٹ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش کر دی گئی ہے۔ دوران سماعت جسٹس امیرہانی مسلم نے کہا کہ ایک نمبرپلیٹ 6،6 گاڑیوں پر لگا دی گئی ہے، نظام خاک بہتر ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پیرکوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں فینسی نمبرپلیٹ اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی۔
کمشنرکراچی شعیب صدیقی،ڈی آئی جی ٹریفک منیراحمدشیخ،سیکرٹری خزانہ سمیت دیگراعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت عظمی نے سیکرٹری ایکسائزکی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک منیراحمدشیخ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دوروزمیں 500 غیررجسٹرڈ گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔(جاری ہے)
بس ٹرمینل اور پارکنگ نظام نہ ہونے پر ٹریفک مسائل جنم لے رہے ہیں۔
جسٹس امیرہانی مسلم نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ایک سال سے نمبرپلیٹس جاری نہیں کی جا رہیں۔ ایک نمبرپلیٹ چھ،چھ گاڑیوں پر چپکا دی گئی۔ معززجج نے حکم دیاکہ آئندہ بنا رجسٹریشن کوئی بھی گاڑی پورٹ سے باہرنہیں آنی چاہیے۔جسٹس سرمدجلال عثمانی نے استفسار کیا کہ انڈرپاس کیوں نہیں بنائے جا رہے۔ جواب میں کمشنر کراچی نے بتایا کہ انڈرپاس کی تعمیرکیلئے کراچی الیکٹرک معاوضہ مانگ رہا ہے جس پر معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ جب کراچی الیکٹرک والے بجلی کا پول لگاتے ہیں تو کس کوادائیگی کرتے ہیں، مفاد عامہ کے کاموں کو پیسوں کی مشین نہ بنایا جائے۔جسٹس امیرہانی مسلم نے کہاکہ سندھ پولیس میں رشوت لیکر بھرتیاں کی جا رہی ہیں، مڈل پاس افراد کو بھی بھرتی کیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ دوسال میں 20ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.