پاک بھارت سیریز دونوں ملکوں کے بورڈز کا معاملہ ہے،آئی سی سی اس میں اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے، کارکردگی بہتر ہوگی تو سب اس کی طرف آئیں گے، آئی سی سی دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ و ترقی کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کو مناسب وقت کا انتظار کرنا چاہئے۔ حالات اب بہتری کی طرف گامزن ہیں، مناسب وقت آنے پر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہو جائے گی
آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کی میڈیا اور سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت کے اجلاس سے خطاب
پیر 24 اگست 2015 20:15
لاہور/سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے صدر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز دونوں ملکوں کے بورڈز کا معاملہ ہے۔ آئی سی سی اس میں اپنا کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے، کارکردگی بہتر ہوگی تو سب اس کی طرف آئیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق لیجنڈ بیٹسمین اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے موجودہ صدر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کوئی معمولی نہیں ہے۔
اس کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔ اس کی کارکردگی بہتر ہوگی تو سب اس کی طرف آئیں گے۔ ظہیر عباس نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کھیل کیلئے بہتر ہے۔ پڑوسی ممالک کے کھیلنے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئیگی۔(جاری ہے)
تاہم یہ سیریز دونوں ملکوں کے بورڈز کا معاملہ ہے۔ آئی سی سی اس میں اپنا کوئی کردار اد نہیں کر سکتی۔قبل ازیں سیالکوٹ ایوان صنعت وتجارت میں بزنس کمیونٹی کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ یہاں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔
تاہم پاکستان کو اس سلسلہ میں ابھی مناسب وقت کا انتظار کرنا ہوگا۔ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سیالکوٹ میں کرکٹ کے فروغ کے لئے کرکٹ گراؤنڈز بنائے تاکہ سیالکوٹ میں کرکٹ کے قدرتی ٹیلنٹ کی بھروپر حوصلہ افزائی ہو سکے۔ سیالکوٹ کے ایکسپورٹرز اپنی مدد آپ کے تحت انٹر نیشنل ائیرپورٹ اور اب اپنی ائیرلائن بنانے کے بعد اب انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے فائیو سٹار ہوٹل بھی بنائے۔ قبل ازیں سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت آمد پر سیالکوٹ کے سپوت صدر آئی سی سی ظہیر عباس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.