ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی ناقص کارکردگی ،حکومتی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد نقصان پہنچنے کا انکشاف
منگل 25 اگست 2015 16:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے حکومتی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے اسلام آباد ، لاہور اور پشاور کے زونل دفاتر سے ، گھر آسان اور فلیکسی سکیم کے تحت دیئے جانے والے قرضوں کی ریکوری نہ ہو سکی ۔ آڈٹ حکام کی جانب سے اعتراضات کا ادارے کے حکام جواب نہ دے سکے ۔
ہاؤس بلڈنگ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زونل آفس اسلام آباد اور پشاور کے آڈٹ کے دوران انکشاف ہوا کہ 1975 سے لے کر 2007 تک گھروں کی تعمیر اور مرمت کے لئے دیئے جانے والے قرضوں میں سے 1599 افراد نے قرضے کی واپسی کی ایک قسط بھی ادا نہیں کی ہے جبکہ 3226 افراد جو کہ مکمل طور پر ڈیفالٹر تھے اب قسطوں میں ادائیگی کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
آڈٹ رپورٹ کے مطابق زونل آفس لاہور نے مجموعی طور پر 225 افراد میں گھر آسان اور فلیکسی سکیم کے تحت 19 کروڑ 93 لاکھ 21 ہزار روپے تقسیم کئے جس میں تاحال 12 کروڑ 18 لاکھ 37 ہزار روپے 5 سے لے کر 13 سالوں کے دوران وصول کی گئی ہے جبکہ 6 کروڑ 47 لاکھ 57 ہزار روپے نادہندگان کی مد میں غائب ہو چکے ہیں جس کے بعد ادارے نے نادہندگان کی جائیدادوں کا نیلامی کا فیصلہ کیا ۔
ریکارڈ کی چھان بین کے دوران انکشاف ہوا کہ اب تک نادہندگان کے ذمے ایک ارب 2 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار روپے بقایا ہیں ۔ آڈٹ حکام نے تمام اعتراضات ہاؤس بلڈنگ حکام کے سامنے رکھے تاہم ادارے کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی اور نہ ہی اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آڈٹ حکام نے نادہندگان سے ریکوری اور وصولی میں تاخیر کی وضاحت کرنے کی سفارش کی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.