وفاقی دارالحکومت کے کالجز میں داخلے کی درخواستیں مسترد کئے جانے پر قائمہ کمیٹی کا نوٹس
منگل 25 اگست 2015 17:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کے ماتحت چلنے والے کالجز میں داخلے کی درخواستوں کو مسترد کرنے کے معاملے کا نوٹس لے گی جس کے لئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے ماتحت قانون سازوں کی ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کی سربراہی رانا محمد حیات خان کریں گے۔ جو وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کے ماتحت کالجز کی مجموعی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اس بات کا تفصیلی جائزہ لیں گے کہ کیونکہ داخلے کی ایک بڑی تعداد میں درخواستوں کو مسترد کیا گیا۔
علاوہ ازیں آبادی کے بڑھتے ہوئے تناسب کے ساتھ کالجز میں سیٹوں کی تعداد پر بھی غور و فکر کیا جائے گا۔ ڈاکٹر حیات خان نے ممبر قومی اسمبلی نفیسہ عنایت اللہ کی سربراہی میں ایک سب کمیٹی بھی بنا دی ہے جو کالجز کی مجموعی کارکردگی کے ساتھ داخلوں کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ مرتب کر کے سفارشات قائمہ کمیتی کی تشکیل کردہ کمیٹی کو جمع کروائے گی تاکہ آئندہ کے لئے بہتر منصوبہ بندی کی جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.