سعودی عرب : سعودی خاندان کو ایک ہی دن میں دو صدمے، اہل خانہ غم سے نڈھال
سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 17:39
سعودی عرب (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) :سعودی عرب کے ایک خاندان کو حال ہی میں دُہرے صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب اسے دو بیٹوں کی الگ الگ واقعات اور انداز میں ہونے والی اموات کی خبر ملی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دونوں بیٹوں کی موت کی خبر اہل خانہ پر بجلی بن کر گری تاہم دونوں کی موت میں ایک بڑا فرق بھی تھا۔ ایک بیٹا سعودی عرب کی مسلح افواج میں تھا جو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوا اور دوسرا شام میں دولت اسلامی "داعش" میں بھرتی ہو گیا تھا جہاں اس کی موت خودکش حملے کے نتیجے میں ہوئی۔
دونوں بھائیوں کی موت ایک ہی روز ہوئی۔عربی روزنامہ"الحیاۃ" کی رپورٹ کے مطابق ایک ہی روز مارے جانے والے دو بھائیوں کے ایک تیسرے بھائی دخیل نے بتایا کہ زاھر الحارثی نے شام میں خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی جب کہ دوسرا بھائی ناصر الحارثی سعودی عرب کی مسلح افواج میں تھا، اس کی موت سعودی عرب اور یمن کے درمیان سرحد پر جمعہ کے روز ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہوئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.