راولپنڈی‘ٹی ایم اے کی نااہلی کے باعث ناجائز تجاوزات نے شہریوں کیلئے خریداری میں شدید مشکلات پیدا کردیں

خریداری کیلئے آئے شہریوں کوآمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا

منگل 25 اگست 2015 23:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)ٹی ایم اے کی نااہلی کے باعث ناجائز تجاوزات نے شہریوں کے لئے خریداری میں شدید مشکلات پیدا کردیں،خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں کی آمدورفت میں بھی شدید مشکلات درپیش رہتی ہیں،آپریشن برائے نام کیاجاتاہے ،جن سے بھتہ وصول کیاجاتاہے انھیں چھوڑ دیاجاتاہے ،باڑہ مارکیٹ کے تاجروں نے اپنی اپنی دوکانوں کے بھر تھڑے کرائے پر دیئے ہوئے ہیں، ٹی ایم اے راول ٹاون اور تھانہ سٹی کے عقب میں شہریوں کو بازار میں آ کر خریداری کرنا اپنی فیملی کے ساتھ مشکل ہو گیا ہے ٹی ایم اے کا عملہ لاکھوں روپے ان سے بھتہ لے رہا ہے شہریوں کاکہنا ہے کہ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ناجائز تجاوزات ختم کیا جائے۔