جیکب آبا د میں دل مراد تھانے سے دو ملزمان با آسانی لاک اپ کا تالا توڑ کرفرار ہوگئے

منگل 25 اگست 2015 23:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) جیکب آبا د میں دل مراد تھانے سے دو ملزمان با آسانی لاک اپ کا تالا توڑ کرفرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ملک ظفر کے مطابق دونوں ملزمان اغوا برائے تاوان، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے تھانے میں بند کردیا گیا ہے۔