بھارت، مسلما نو ں کی آ با دی میں اضا فہ،ہندووٴں کی آبادی کے تناسب میں 0.7 فیصد کمی
بدھ 26 اگست 2015 14:40
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) بھارت میں سنہ 2011 میں ہونے والی مردم شماری کے تعلق سے مذہب کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں بھارت میں آبادی کے اضافے کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذہب کی بنیاد پر پیش کیے جانے والے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سنہ 2001 سے 2011 کے درمیان 10 سالوں میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 13.8 کروڑ سے بڑھ کر 2011 تک 17.22 کروڑ ہو گئی ہے۔
جبکہ ان دس سالوں میں ملک کی مجموعی آبادی کے مقابلے ہندووٴں کی آبادی کے تناسب میں 0.7 فیصد کمی آئی ہے اور اب یہ 96.63 کروڑ ہے۔خیال رہے کہ مجموعی طور پر دونوں مذاہب کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ مسلمانوں میں اضافے کی شرح 24.6 فی صد رہی جبکہ ہندووٴں میں اضافے کی شرح 16.8 رہی۔(جاری ہے)
عیسیائیوں کی آبادی میں اضافے کی شرح 15.5 رہی جبکہ سکھوں کی آبادی 8.4 فی صد کے حساب سے بڑھی۔
بودھ مذہب کے ماننے والوں کی آبادی میں اضافے کی شرح 6.1 رہی جبکہ جین مت کے ماننے والوں کی تعداد میں اضافے کی شرح 5.4 رہی۔فی الحال بھارت نے ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کے اعداد و شمار جاری نہیں کی ہے۔جبکہ علاقائی پارٹیاں آر جے ڈی، جے ڈی یو اور ڈی ایم کے حکومت پر مسلسل دباوٴ ڈال رہے ہیں کہ وہ ذات پات پر مبنی مردم شماری کے اعداد و شمار بھی عوام کے سامنے پیش کرے۔اس سے قبل سماجی و اقتصادی لحاظ سے ملک کی آبادی کے اعداد و شمار تین جولائی کو جاری کیے گئے تھے۔اس کے مطابق سنہ 2011 میں ہندوستان کی کل آبادی 121.09 کروڑ یعنی ایک ارب 21 کروڑ نو لاکھ تھی۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں سنہ 2011 تک ہندووٴں کی تعداد 96.63 کروڑ تھی جو کہ کل آبادی کا 79.8 فی صد ہے۔ مسلمانوں کی آبادی 17.22 کروڑ ہے جو کہ کل آبادی کا 14.2 فی صد ہے۔عیسائیوں کی آبادی 2.78 کروڑ ہے جو کہ ملک کی آبادی کا 2.3 فی صد ہوا اور سکھوں کی آبادی 2.08 کروڑ ہے جو کہ ملک کی مجموعی آبادی کا 1.7 فی صد ہے۔ بودھ مذکے مانے والے 84 لاکھ ہیں جو کہ ملک کی آبادی کا 0.7 فی صد ہیں۔ جین مذہب کے ماننے والوں کی آبادی ملک میں 0.45 کروڑ ہے جو کہ 0.4 فی صد ہوئے۔ ان کے علاوہ دیگر مذاہب اور مسلک کے ماننے والوں کی تعداد 0.79 کروڑ ہے جو کہ ملک کی آبادی کا 0.7 فی صد ہے۔عیسائیوں اور جینوں کی آبادی کے تناسب میں واضح طور پر کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق، 2001 سے 2011 کی دہائی میں ہندوستان کی کل آبادی میں اضافے کی مجموعی شرح 17.7 فیصد درج کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.