حکومت کا تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کی 7 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد کرنے کا فیصلہ
جمعرات 27 اگست 2015 13:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) حکومت کا نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2009ء کے تحت ایجوکیشن کا بجٹ جی ڈی پی کی 7 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2009ء کے تحت ایجوکیشن سیکٹر کے لئے جی ڈی پی 7 فیصد مقرر کرنا غیر معقول ہے۔ اس لئے حکومت نے تمام صوبوں کے ساتھ مل کر جی ڈی پی کی شرح کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2009ء کے تحت قائم کمیٹی نے پالیسی فریم ورک منظور کر لیا ہے اور اس حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر ایک ورکنگ گروپ بھی قائم کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں قومی ایجوکیشن پالیسی بنائی جائے گی نئی پالیسی میں کچھ نئی چیزیں شامل اور کچھ غیر معقول ٹارگٹس کو ڈیلیڈ کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ غیر معقول چیزوں میں 2015ء تک تعلیم کے لئے جی ڈی پی کی شرح7 فیصد اور خواندگی کو 85 فیصد تک بڑھانے پر از سر نو غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ فروری 2016ء میں ہونے والی بین الصوبائی تعلیمی وزراء کانفرنس کی آٹھویں ملاقات میں اس نکتہ پر بات چیت کی جائے گی 18ویں ترمیم کے بعد ایجوکیشن کا شعبہ وفاقی حکومت سے لے کر صوبوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کا کام صرف آپس میں ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہے۔ موجودہ تعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا 2.5 فیصد ہے اور 2018ء تک 0.5 فیصد کے ساتھ بڑھنے سے یہ 4 فیصد حاصل ہو جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.