فلم میں کام کے دوران ہمیشہ بہت لطف اندوز ہوتی ہوں‘ایشوریا رائے
جمعرات 27 اگست 2015 14:10
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کا کہنا ہے کہ دنیا انہیں سابق ملکہ حسن کی حیثیت سے جانتی ہیں لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ کے طور پر پہچانی جائیں۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی ملک سے باہرجاتی ہیں تو انہیں سابق ملکہ حسن یا ہالی ووڈ کی فلموں میں کام کے حوالے سے جانا جاتا ہے جس پر وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں لیکن وہ دنیا کی ایسی فلم انڈسٹری سے منسلک ہیں جہاں شہرت اور معاوضے کے علاوہ منافع بھی ملتا ہے۔
وہ قومی اداکارہ ہیں اور اسی حیثیت سے دنیا میں پہچان بنانا چاہتی ہیں۔سابق ملکہ حسن کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کے دوران وہ ہمیشہ بہت لطف اندوز ہوتی ہیں، وہ نہیں جانتی کہ کافی عرصے بعد بڑے پردے پرآنے پر نروس ہیں یا نہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ انکا یہ نیا سفر اچھا ثابت ہوگا۔ جذبہ میں وہ پہلی بار وکیل کا کردار نبھارہی ہیں جس کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے اور اس کے لئے انہوں نے عدالتوں میں ہونے والی کارروائیوں کو بھی خوب سمجھا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.