پشاورڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں منعقد ہو گا، صدر فیاض علی شاہ
جمعرات 27 اگست 2015 15:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پشاورڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ستمبر کے پہلے ہفتے میں پشاور کے مختلف گراؤنڈ پر شروع ہوگا جس میں پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ 120 کلب شرکت کرینگے ٹورنامنٹ کو چار زون میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پشاورڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید فیاض علی شاہ نے سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے پروگرام سپورٹس فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ صدر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نادر خواجہ ، خیبریونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر محمد نعیم اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ صدر فیاض علی شاہ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبہ اور خاص کر پشاو رمیں کھیلوں کی ترقی کیلئے کام نہیں کیا اور خاص کر کرکٹ کیلئے کارکردگی صفر ہے ۔(جاری ہے)
عمران خان سے گزارش ہے کہ صوبہ میں کرکٹ کی ترقی کیلئے صرف ایک کرکٹ گراؤنڈ پشاور میں بنا کر کرکٹ کیلئے وقف کردیں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے پشاور میں کرکٹ کی بحالی اور ترقی کیلئے افغانستان کو دورہ پشاور کا موقع دیا جبکہ گریڈ ٹو اور انڈر19 کے میچز کا انعقاد یقینی بنایا تاہم سپورٹس بورڈ ، پشاور ریجن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی نااہلی کے باعث امسال انڈر19 کی ایک میچ بھی پشاور میں نہیں رکھا گیا تمام میچز اسلام آباد میں ہیں جس کی اصل وجہ سپورٹس بورڈ کی گراؤنڈ میں سہولیات کی عدم فراہمی ، پشاور ریجن کی کھلاڑیوں کیلئے بات نہ کرنا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا پشاور میں میچز کا نہ انعقاد کرنا ہے ۔ فیاض علی شاہ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کا ابتک کا ریکارڈ کافی ہماری مدت میں شاندار رہا ہے اور انڈر19 اور گریڈ ٹو میں چمپئن رہے ۔ پشاو رمیں گراؤنڈز کی کمی کے باعث میچز اور ٹورنامنٹس کا انعقاد کافی مشکل ہے تاہم اپنی مدد آپ کے تحت ہزارخوانی میں ایک گراؤنڈ بنایا جس میں میچز اور ٹورنامنٹس منعقد کئے ہیں ۔ حیات میں موجود گراؤنڈ کیلئے صوبائی حکومت سے بات کرینگے تاکہ اس گراؤنڈ کو بھی چالو حالت میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ 2012 میں پشاور ریجن ٹی ٹونٹی چمپئن ، ون ڈے سیمی فائنلسٹ اور چار روزہ میچز کا چمپئن رہا تاہم اس کے بعد سے اسکی پرفارمنس صفر تک جا پہنچی جس کی اصل وجہ میرٹ کا خاتمہ اور کوچز کے معیار کی ٹیم نہ بنایا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہندوستانی مداح کرسٹیانو رونالڈو کے آٹو گراف کیلئے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچے
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.