”کس کس کو پیار کروں“ میں ہیرو کے کردار کیلئے کپیل شرما بہترین انتخاب تھا، عباس مستان
جمعرات 27 اگست 2015 16:37
ممبئی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) بالی وڈ ہدایت کار عباس مستان نے کہا ہے کہ فلم ”کس کس کو پیار کروں“ میں ہیرو کے کردار کیلئے کامیڈین کپیل شرما سے بہترین انتخاب کوئی ثابت ہی نہیں ہو سکتا تھا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار عباس مستان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ جب انہوں نے فلم ”کس کس کو پیار کروں“ کا سکرپٹ پڑھا تو ان کے ذہن میں ہیرو کے اہم کردار کیلئے جس شخص کا چہرہ آیا وہ کامیڈین کپیل شرما کا تھا۔
کپیل سے زیادہ اس کردار کیلئے موزوں انتخاب کوئی ہو ہی نہیں سکتا تھا۔ کپیل نے فلم میں جاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا، لگ ہی نہیں رہا تھا کہ یہ ان کی پہلی فلم ہے۔ فلم کی دیگر اہم کاسٹ میں ارباز خان، سمرن کور اور ایلی اور رام شامل ہیں۔ فلم 25 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.