ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری ٗآصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کا اظہار تشویش

پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ٗجیلیں اور ہتھکڑیاں راستہ نہیں روک سکتیں ٗآصف علی زر داری

جمعرات 27 اگست 2015 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ٗجیلیں اور ہتھکڑیاں راستہ نہیں روک سکتیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے پارٹی قائدین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ڈاکٹر عاصم حسین کی کرپشن الزامات میں گرفتاری پر مشاورت کی، سابق صدر نے کہاکہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، جیلیں اور ہتھکڑیاں راستہ نہیں روک سکتیں۔آصف زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔آصف علی زر داری نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کا قصور پیپلزپارٹی سے تعلق ہے،جس کی انہیں سزا دی جا رہی