مذاکرات میرے والد سے بھی کئے تھے اس کا کیا انجام ہوا ،اختیارات کس کے پاس تھے، شاہ زین بگٹی
براہمداغ بگٹی کس سے مذاکرات کرینگے، پاکستان آتے ہیں توخوشی کی بات ہے، اقوام متحدہ کی نگرانی میں جیکب آباد ، کشمور ، جعفر آباد ، ڈیرہ غازی خان او ردیگر اضلاع پر علیحدہ بلوچوں کا صوبہ بنایاجائے ، نواب اکبرخان بگٹی شہید کے صاحب زادہ نوابزادہ جمیل اکبربگٹی او پوتے کی صحافیوں سے بات چیت
جمعرات 27 اگست 2015 21:49
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہاہے کہ مذاکرات میرے والد نے بھی کئے تھے اس کا کیا انجام ہوا اختیارات کس کے پاس تھے برامداغ بگٹی کس سے مذاکرات کرے گا اگر وہ پاکستان آتا ہے توخوشی کی بات ہے اقوام متحدہ کی نگرانی میں جیکب آباد ، کشمور ، جعفر آباد ، ڈیرہ غازی خان او ردیگر اضلاع پر علیحدہ بلوچوں کا صوبہ بنایاجائے پشتون افغانستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا کئی رہنا چاہتے ہیں ان کی مرضی انہوں نے یہ بات جمعرات کو بگٹی ہاوس فاطمہ جناح روڈ پر بلوچستان کے سابق گورنر سابق وزیر اعلیٰ ، سابقہ وفاقی وزیر مملکت نواب اکبرخان بگٹی کی نویں برسی کے حوالے سے ہونے والی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر نوابزادہ شازین بگٹی بھی موجو دتھے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہاکہ برامداغ بگٹی کا بیان میں نے ٹی وی پر دیکھا ہے اوراخبارات میں پڑھا ہے 10، 15،20افراد کو بلوچوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں میرے والد نواب اکبر خان بگٹی سے مذاکرات کیلئے ڈیرہ بگٹی مشاہد حسین اور چوہدری شجاعت آئے تھے ہر د س منٹ کے بعد وہ فون پر اپنے آقاؤں وسے صلاح ومشورہ کر تے تھے کیونکہ ان کے پاس کوئی اختیارات نہیں تھے میرے والد سے جو مذاکرات کئے گئے تھے اس کا کیا حشر ہوا یہ سب کو معلوم ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.