پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں، تناوٴختم ہونا چاہیے، دونوں ملکوں کو تعاون اور مل بیٹھ کر مذاکرات کرنے کی سخت ضرورت ہے،طویل عرصے سے موجود مسائل کے معنی خیز حل کے لیے دونوں ممالک کو مذاکرات، باہمی تعاون اور مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان سمیت تمام جوہری ممالک سے ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاو روکنے کی اپیل کرتے ہیں
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کی پریس بریفنگ
جمعہ 28 اگست 2015 11:14
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تناوٴختم ہونا چاہیے، دونوں ملکوں کو تعاون اور مل بیٹھ کر مذاکرات کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ واشنگٹن میں معمول کی پریس بریفنگ میں محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناوٴکم ہوجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کیری نے بارہا کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں قوموں کو تنازعات کے حل کے لیے تعمیری مذاکرات جاری رکھنے چاہیے۔ طویل عرصے سے موجود مسائل کے معنی خیز حل کے لیے دونوں ممالک کو مذاکرات، باہمی تعاون اور مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے سے متعلق امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ کے سوال پر ترجمان جان کربی نے کہا کہ اس رپورٹ کا بہ خوبی جائزہ لیا جارہا ہے۔
ہم پاکستان سمیت تمام جوہری ممالک سے ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاو روکنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ایک بھارتی صحافی کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کے سوال پر جان کربی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی بیان نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا ایٹمی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں قیاس آرائیوں سے کشیدگی کم نہیں ہوگی ، دونوں ملکوں کے دیرینہ مسائل کا واحد راستہ مذاکرات ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.