ایشوریا اور عرفان کی فلم” ’جذبہ“ عربی زبان میں ریلیز کرنے کا فیصلہ
جمعہ 28 اگست 2015 11:48
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے طویل عرصے بعد بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی ہیں جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں-جب ہی تو ایشوریا اور عرفان خان کی فلم ’جذبہ‘ یو اے ای میں عربی زبان میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد یو اے ای میں رہنے والے بولی وڈ مداح اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور اسی لیے فلم کو عربی سمیت مختلف بین الاقوامی زبانوں میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ہدایت کار سنجے گپتا کا کہنا ہے کہ اگرچہ فلم کی بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکتی مگر اسے ضرورت کے مطابق مختلف زبانوں میں ڈب کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی قسم کا دعویٰ نہیں کرنا چاہتا کہ ہم اسے دنیا بھر میں ریلیز کریں گے، مگر ہمارا ایسا ارادہ ضرور ہے، فلم کو یو اے ای میں ریلیز کیا جائے گا جس کے لیے اسے عربی میں ڈب کریں گے، جبکہ جنوبی امریکی زبانوں (اسپنش اور پرتگیز) اور انگلش میں بھی ڈبنگ ہوگی۔(جاری ہے)
ایک کورین فلم سے متاثر فلم ”جذبہ“ کی کہانی ایک وکیل پر بنائی گئی ہے جس کی بیٹی کو اغوا کرلیا جاتا ہے جس کے بعد اس کی مدد ایک پولیس افسر کرتا ہے۔فلم”جذبہ“ 9 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.