پی سی بی کا قائد اعظم ٹرافی کے کوالیفائنگ راوٴنڈ میں ریجنل ٹیموں کو کٹس نہ فراہم کرنے کا فیصلہ
جمعہ 28 اگست 2015 12:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ کا بھارت کے ساتھ سیریز کے منسوخ ہونے سے مالی خسارے کا غصہ ریجنل ٹیموں پر نکالنے لگا ۔پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے کوالیفائنگ راوٴنڈ میں ریجنل ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 160 کھلاڑیوں کو کٹس نہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔17 ستمبر سے ملک بھر میں شروع ہونے والے کوالی فائنگ راوٴنڈ میں شریک ٹیموں میں بہاولپور، لاہور بلیوز، سیالکوٹ، ملتان، کراچی بلیوز، فیصل آباد، فاٹا اور ایبٹ آباد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ریجنل باڈیز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور چونکہ بورڈ نے ابھی تک ریجنز کیلئے سپانسر فراہم کرنے کا پروگرام فائنل نہیں کیا لہذا ریجنل باڈیز کو کٹس خریدنے کیلئے فنڈز جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
تاہم پی سی بی قائد اعظم ٹرافی کے فائنل راوٴنڈ اور راولپنڈی میں یکم ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے کٹس فراہم کرے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پی سی بی کی ریجنل باڈیز کیلئے سپانسر شپ حاصل کرنے کی پہلی کوشش ناکام رہی ہے کیونکہ کوئی بھی سپانسر بولی میں بورڈ کی طے شدہ کم سے کم قیمت دو کروڑ دینے کو تیار نظر نہیں آیا۔تاہم اطلاعات ہیں کہ مختلف سپانسرز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اس ضمن میں کراچی ریجن کو ایک مقامی سپانسر سے اچھی پیشکش ملی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل چیلنج کپ 2023 فائنل راؤنڈ کا آغاز یکم مئی سے ہوگا
-
عامروسیم میموریل پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اجلاس
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.