سو نف کو 6ہزا ر فٹ کی بلندی تک نہا یت کا میا بی سے کا شت کیا جا سکتا ہے:ز ر عی ما ہر ین

جمعہ 28 اگست 2015 17:49

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)ز ر عی ما ہر ین نے بتا یا ہے کہ سو نف مو سم سر ما کی فصل ہے ا س کی کا شت عا م طور پر سا ر ے پا کستان میں ہو تی ہے اسے 6ہزا ر فٹ کی بلندی تک نہا یت کا میا بی سے کا شت کیا جا سکتا ہے یہ جھاڑ ی نما تین سے ساڑھے چا ر فٹ اونچا سدا بہا ر پو دا ہے لیکن کا شت کیلئے دوسر ی عا م فصلوں کی طر ح ہر سا ل بو یا جا تا ہے سو نف بطو ر دوا نہا یت مفید پو دا ہے ا س کے بیج میں تیل کی مقدا ر 3سے 5فیصد تک ہو تی ہے ا س کے خشک بیج اور پود ے کے دوسر ے حصے بہت سے مر کبا ت اور یو یا نی و ا نگر یز ی اد ویا ت میں استعما ل ہو تے ہیں جن علاقوں میں پا نی با افرا ط ہوو ہا ں پر یہ پو دا بڑی ا چھی نشو و نما پا تا ہے۔

ہرقسم کی ز مین ا س کی کاشت کیلئے مفید ہے لیکن زر خیز چکنی مٹی میں بہتر ین طر یقہ سے پرورش پاتی ہے ۔

(جاری ہے)

مشا ہد ے میں آ یا ہے کہ کلر ا ٹھی ز مین میں بھی سو نف پیدا کی جا سکتی ہے لیکن تھور اور سیم ز د ہ ز مین اس فصل کی کا شت کیلئے مو زوں نہیں ہے۔ سیلا بہ ز مین میں بغیر پا نی کے بھی یہ فصل ا چھی پیداوار د یتی ہے ۔سو نف کی ا چھی پیداوار حاصل کر نے کیلئے ز مین کی تیا ر ی ا چھے طر یقہ سے کی جا ئے تین چا ر مر تبہ ہل چلا کر ز مین کو نر م بھر بھر ی اور ہموارکر لیں ،یا د ر ہے کہ ز مین کی تیا ری سے پہلے 15سے 20گڈ ے گلی سڑ ی گو بر کی کھا د ضرور ڈا لیں ا س بات کا خا ص خیا ل ر کھیں کہ کا شت کے وقت ز مین میں بہت ز یا د ہ نمی مو جو د ہو کیو نکہ ا س کا بیج ا گنے میں کافی د یر لگاتا ہے یعنی گند م سے تقر یبا 3گنا وقت ز یا د ہ لیتا ہے ۔