جامعہ کراچی،شعبہ جرمیات میں بورڈ آف اسٹڈیز کا پہلا اجلاس

جمعہ 28 اگست 2015 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات میں بورڈ آف اسٹڈیز کے پہلے اجلاس کا انعقاد شعبہ جرمیات کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر کرنل ریٹائرڈ محمد یعقوب خان ،ڈاکٹر کرنل ریٹائرڈ محمد الطاف طاہر (تمغہ امتیاز) ،ڈاکٹر کمانڈ (ریٹائرڈ ) عبدالرزاق احمد ،ڈاکٹر راجہ پرویز احمد شیخ ڈائریکٹر منسٹری آف ڈیفنس ،ڈاکٹر غلام برفت ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ جرمیات اور ڈاکٹر ناعمہ سعید اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ جرمیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شعبہ جرمیات کے بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر محمد برفت کو شعبہ جرمیات کا بانی صدر مقررہونے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ ان کی سربراہی میں شعبہ جرمیات مزید منظم طریقے سے تعلیم کے اس اہم شعبہ میں خدمات انجام دے گا۔اجلاس میں ایم فل کے لئے 30 کریڈٹ آورزکے نصاب میں فلاسفی آف سوشل سائنسز ،مبادیات ،جرمیات میں تحقیق کے طریقے ،کرمنل جسٹس سسٹم ،مینجمنٹ،سوشل پالیسی اور جرائم ،جرمیات میں کمپیوٹر اور شماریات کا اطلاق ۔مذکورہ اجلاس میں جرمیات میں دوسالہ پی ایچ ڈی پروگرام کی بھی منظوری دی گئی اور پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے 30 کریڈٹ آورز کے مضامین کو لازمی قراردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :