کوئٹہ،مسلح افراد نے ایک شخص سے لاکھوں روپے چھین کرمزاحمت پرفائرنگ کرکے زخمی کردیا

جمعہ 28 اگست 2015 22:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) کوئٹہ میں مسلح افراد نے ایک شخص سے لاکھوں روپے چھین کرمزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے زخمی کردیاپولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بوسہ منڈی میں تین مسلح افراد نے اسلحہ کے زورپرجان محمدنامی شخص سے 8لاکھ تیس ہزارروپے چھین لی اورمزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے زخمی کردیاملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔