رینجرزکا ضیا الدین ہسپتال پر چھاپہ ،ڈپٹی ایم ڈی ڈاکٹریوسف کو گرفتار کرلیا گیا
ہسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ،اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں، ڈاکٹریوسف پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل آئندہ 48گھنٹوں میں کرپشن میں ملوث پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم ،(ف)لیگ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان
ہفتہ 29 اگست 2015 17:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعد ان کی گئی تفتیش کی روشنی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاررورائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ہفتہ کو رینجرز نے ڈاکٹرعاصم حسین کے نارتھ ناظم آباد میں واقع ضیاالدین ہسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف ستار کو گرفتار کرلیا۔
جبکہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران کرپشن میں ملوث پیپلزپارٹی ،ایم کیو ایم ،مسلم لیگ(فنکشنل) اور دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم سے تفتیش کے دوران کرپشن اور غیرقانونی قبضوں میں ملوث مزید 3 افراد کے نام سامنے آئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے رینجرز نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ضیا الدین ہسپتال کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹریوسف ستار کو گرفتارکرلیا جب کہ ڈاکٹرامتیاز ہاشمی اور ڈاکٹرصادق جعفری کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 مئی سے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی
-
گیس پائپ لائن کی تکمیل: پاکستان اور ایران رستوں کی تلاش میں
-
ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے پر بند
-
وزارتِ قانون کے جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
گندم سکینڈل میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے سزا ملے گی،مراد علی شاہ
-
حکومت کا پنشن اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا عندیہ
-
ولادیمیر پوٹن کی پانچویں مدت صدارت کا آغاز
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.