سندھ پر حملے کی بات قائم علی شاہ کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے ، ان کو کوئی تحفظات تھے تو ایپکس کمیٹی میں بیان کرتے ،کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ذوالفقار مرزا کے والد کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر گفتگو
ہفتہ 29 اگست 2015 18:50
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) وفاقی وزیر پٹرولیم قدرتی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سندھ پر حملے کی بات وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے ، اگر ان کو کوئی تحفظات تھے تو ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بیان کرتے ،کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث آپریشن شروع کیا گیا ، آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔
ہفتہ کو وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ذوالفقار مرزا سے ان کی رہائش گاہ پر والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے ذوالفقار مرزا کے مرحوم والد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا ۔
کرپشن ہر دور میں ہوتی رہی ہے کسی ایک کو نشانہ بنانے کا تاثر درست نہیں ، سندھ پر حملے کی بات وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے ۔ کرپٹ عناصر کے خلاف پورے ملک میں کارروائی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ سندھ کو کوئی تحفظات ہیں تو وہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بیان کرتے ، کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث آپریشن شروع کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیںمزید اہم خبریں
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.