` بلوچستان میں موجودہ حکومت تعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے جدوجہد میں لگی ہے، احمد خیر

اسی جدوجہد کی ایک کڑی تحریک آرگنائزیشن کا تعاون پی پی اے ایف شاہرگ میں تعلیمی پروجیکٹ کا انعقاد ہے سکولوں میں تقریری مقابلے ،والک ریلی سیمینار اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں کروائے جارہے ہیں، پریس کانفرنس سے خطاب `

ہفتہ 29 اگست 2015 22:26

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) ڈایریکٹر نیو کرسنٹ پبلک ہائی سکول شاہرگ احمد خیر نے شاہرگ کے دیگر نے کے ہمراہ پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں موجودہ حکومت تعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے جدوجہد میں لگی ہے اسی جدوجہد کی ایک کڑی تحریک آرگنائزیشن کا تعاون پی پی اے ایف شاہرگ میں تعلیمی پروجیکٹ کا انعقاد ہے جس میں سکولوں میں تقریری مقابلے ،والک ریلی سیمینار اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں کروائے جارہے ہیں جوکہ تحریک آرگنائزیشن خراج تحسین کے مستحق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ہرنائی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک آرگنائزیشن کے پروگرام آفیسر سمیع اﷲ بھی موجود تھے احمد خیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی علاقے کمیونٹی اور خاندان کی ترقی اس وقت ممکن نہیں ہوسکتی جب تک اس کے افراد تعلیم سے بہرہ ور نہ ہوں آج ہم جس دور میں رہ رہے ہیں یہ ترقی اور مقابلے کا دور ہے اس میں وہی لوگ قومیں اور افراد کا میابی حاصل کرتے ہے جنہوں نے تعلیم کو اہمیت دی اور اس کے فروغ کیلئے کام کیا ترقی یافتہ ممالک کی اگر مثال لیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ وہاں سب سے پہلے تعلیم کو اہمیت دی جاتی ہے جس کے باعث یہ ممالک نہ صرف دن بدن ترقی کررہے ہیں لیکن اگر ہم اپنے علاقے کی طرف نظر دوڑائیں ہمیں یہاں پسماندگی ،غربت افلاس اور دیگر مسائل کا سامنا ہوتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ یہاں کے لوگوں نے تعلیم کو اہمیت نہیں جس کے باعث ہم خود اور ہمارے بچے بھی پسماندگی اور مشکلات کا شکار ہیں اسلئے سماجی اور سیاسی تنظیمیں یہاں اس علاقے میں سرگرم ہیں تاکہ ہم اپنے اندر شعور اجاگر کریں کہ ہم نے اگر خود تعلیم حاصل نہیں کیا تو ہمارے بچے تعلیم حاصل کریں انہوں نے کہاکہ تحریک آرگنائزیشن کی جانب سے شاہرگ میں عوام میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک آرگنائزیشن کی جانب سے تعلیمی سرگرمیاں کروائے جارہے ہیں اور علاقے میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے ٹیویشن سنیٹر ز کا قیام تحریک اور پی پی اے ایف کی ایک بہترین کاوش ہے اور ہم تحریک اور پی پی اے ایف کے ان کاوشات کوسراتے ہیں ہمارے علاقے میں اب بھی لڑکوں خاص کر لڑکیوں کی تعلیم پر مذید خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اسی لسلے میں ہم حکومت بلوچستان خصوصاَ پی پی اے ایف اور دوسرے سماجی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کاوش کو آگے بڑھائیں تاکہ علاقے کے لوگوں میں تعلیمی شعور اجاگر ہوجائے اور وہ معاشرے کے بہترین فرد بن کر اسے ترقی یافتہ بنائیں `

متعلقہ عنوان :