پاکستان کے اندر اور باہر ایک ہی دشمن بھارت ہے،خواجہ آصف
فہد شبیر اتوار 30 اگست 2015 12:57
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست۔2015ء)پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر اور باہر ایک ہی دشمن بھارت ہے ، ثبوتوں کے ساتھ معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے ، سرحد پار کی تو بھارت کو ایسا جواب دیں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی ۔گولہ باری سے متاثرہ سرحدی علاقے کندن پور کا دورہ کے موقع پر وزیر دفاع نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ورکنگ بانڈری پر بھارتی بربریت کی مثال نہیں ملتی ،بھارتی فوجیوں نے صرف شہری آبادی کو نشانہ بنایا،دشمن نے سرحد پار کی تو ایسا جواب دینگے کہ وہ پھر کبھی ہمت نہیں کریگا ۔
انہوںنے کہا کہ اپنی سرزمین کی حفاظت کرینگے،پوری قوم قربانی کیلئے تیار ہے،پاکستانی افواج بہادری سے ملک و قوم کی حفاظت کررہی ہے،20کروڑ عوام افواج پاکستان کے پیچھے کھڑے ہیں،جو قربانی دینی پڑی دینگےاور سرزمین کا دفاع کرینگے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی تحریک کو بھارت کی حمایت حاصل ہے،دہشتگردی میں ’را‘ کے ملوث ہونے کے تمام ثبوت ہمارے پاس ہیں،بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں ثبوتوں کے ساتھ اٹھائیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ،امریکی قومی سلامتی کی مشیر کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے۔
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.