ایف آئی اے کی تجویز، سٹیٹ بینک نے یکم جنوری سے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے بائیو میٹرک شناخت لازمی قرار دیدی
اتوار 30 اگست 2015 13:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تجویزپر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری 2016ء سے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے بائیو میٹرک شناخت لازمی قرار دیدی ہے تاکہ جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگایا جاسکے۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ نئے اکاؤنٹس کھولنے والوں سے ان کی انگلیوں کے نشانات حاصل کرینگے اور اس بائیو میٹرک چیکنگ کو اے ٹی ایم سے بھی منسلک کیا جائیگا تاکہ اے ٹی ایم کا بھی غلط استعمال نہ کیا جاسکے ۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد دہشت گردوں اور شرپسندوں کو رقوم کی منتقلی بھی روکنا ہے جس کے بارے میں پاکستان پہلے ہی کئی عالمی سمجھوتوں پر دستخط کرچکا ہے۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں موجودہ اکاؤنٹس ہولڈرز کی بھی بائیو میٹرک چیکنگ شروع کئے جانے کا امکان ہے ، سٹیٹ بینک اس مقصد کیلئے یکم جنوری سے قبل تمام بینکوں کو بائیو میٹرک مشینیں فراہم کریگا تاکہ نئے اکاؤنٹس ہولڈرز کی بائیو میٹرک چیکنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.