پنجاب میں ڈینٹل و میڈیکل کالجز میں داخلے کی 3405 سیٹوں کیلئے 47ہزار طلبہ کا انٹری ٹیسٹ ،دور دراز کے علاقوں سے آئے امیدواروں کے والدین امتحانی سنٹرز کے باہر خوار‘ مراکز کے باہر مصلے بچھا لئے‘ بچوں کی کامیابی کیلئے دعائیں‘ طلباء و والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انٹری ٹیسٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ
اتوار 30 اگست 2015 15:32
لاہور/فیصل آباد/ساہیوال/راولپنڈی/ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) پنجاب میں ڈینٹل و میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے 3405 سیٹوں کے لئے 47ہزار طلباء و طالبات نے انٹری ٹیسٹ کا امتحان دیدیا‘ دور دراز کے علاقوں سے آئے امیدواروں کے والدین امتحانی سنٹرز کے باہر خوار ہوگئے‘ امتحانی مراکز کے باہر والدین نے مصلے بچھا لئے‘ بچوں کی کامیابی کیلئے دعائیں‘ طلباء و والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انٹری ٹیسٹ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دوہرا معیار اپنایا جارہا ہے‘ انتخاب میرٹ پر نہیں ہورہا‘ انٹری ٹیسٹ کا مطلب ہے کہ ہمیں اپنے ہی امتحان بورڈز پر اعتماد نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو پنجاب بھر میں ڈینٹل و میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ ہوئے جو کہ طلباء کے لئے دوہرا امتحان بن گئے۔(جاری ہے)
پنجاب میں ڈینٹل و میڈیکل کالج کی تین ہزار چار سو پانچ سیٹوں کے لئے سنتالیس ہزار طلباء و طالبات نے امتحانات دیئے۔ صوبہ بھر میں انٹری ٹیسٹ کے لئے صرف 34امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے‘ امتحانی مراکز لاہور‘ فیصل آباد‘ ساہیوال‘ بہاولپور‘ ملتان‘ رحیم یار خان‘ سرگودھا‘ راولپنڈی‘ حسن ابدال‘ گجرات‘ گوجرانوالہ‘ ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ میں قائم کئے گئے تھے۔
انٹری ٹیسٹ کے موقع پر دور دراز کے علاقوں سے آئے امیدواروں کے والدین امتحانی مراکز کے باہر خوار ہوتے رہے والدین نے مراکز کے باہر مصلے بچھا لئے اور بچوں کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگتے رہے۔ طلباء و والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس ناانصافی کا نوٹس لیا جائے اور انٹری ٹیسٹ کو ختم کیا جائے۔ طلباء نے اسے دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک دن قبل اچانک کال آئی کہ فلاں جگہ انٹری ٹیسٹ دینے کے لئے پہنچیں ہم نے ٹھیک سے تیاری بھی نہیں کی تھی کم از کم سات دن قبل اطلاع دینی چاہئیے تھی۔ والدین نے موقف اختیار کیا کہ انتخاب میرٹ پر نہیں ہورہا‘ کیا بورڈز پر اعتماد نہیں ہے جو انٹری ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں انٹری ٹیسٹ کو سرے سے ہی ختم ہونا چاہئے یہ ہونہار بچوں کا مستقبل تاریک کررہا ہے۔ ملک کے تعلیمی سسٹم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.