تحقیقاتی ادارے کے اعلی حکام کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات
ملک بھر کی 22 کرپٹ اہم شخصیات کی گرفتاری کے حوالے سے اعتماد میں لے لیا سابق صدر ، 2 سابق وزراء اعظم ، 3 سابق ایف بی آرکے چیئرمینوں سمیت متعدد بیوروکریٹس کی آئندہ دنوں گرفتاری کا امکان
اتوار 30 اگست 2015 15:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) اسلام آباد میں تحقیقاتی ادارے کے اعلی حکام نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کر کے ملک بھر کی 22 کرپٹ اہم شخصیات کی گرفتاری کے حوالے سے اعتماد میں لے لیا ۔ایک سابق صدر ، 2 سابق وزراء اعظم ، 3 سابق ایف بی آرکے چیئرمینوں سمیت متعدد بیوروکریٹس کی آئندہ دنوں گرفتاری کا امکان ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں تحقیقاتی ادارے کے اعلی حکام نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ۔(جاری ہے)
ملاقات میں تحقیقاتی ادارے کے حکام نے ملک بھر سے 22 کرپٹ اہم شخصیات کے حوالے سے تفصیلات وزیر اعظم کے سامنے پیش کیں اور ان کے خلاف کارروائی کے حوالے سے نواز شریف کو اعتماد میں لیا گیا ۔ جس کے بعد آئندہ دنوں ملک بھر سے اہم سیاسی شخصیات کی کرپشن کے الزامات میں گرفتاری کا قوی امکان ہے ۔
ان کرپٹ اہم شخصیات میں سے بیشتر کا تعلق گزشتہ دور حکومت سے ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کو ایک سابق صدر ، دو سابق وزراء اعظم ، تین سابق ایف بی آر چیئرمینز ، سندھ کے سابق وزیر اطلاعات ، سندھ کے سابق وزیر تعلیم سمیت دو درجن کے قریب بیوروکریٹس کی گرفتاری کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.