الیکشن کمیشن کے موجودہ ارکان شفاف الیکشن نہیں کرائینگے، تمام جماعتیں ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیں،چاروں ارکان فوری طور پر مستعفی ہوں اور ان کی جگہ نئے ارکان کا انتخاب تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے،پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 30 اگست 2015 17:44
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے چاروں ارکان اعتماد کھو چکے ہیں جب تک یہ استعفے نہیں دیتے الیکشن شفاف نہیں ہوں گے اس لیے ہماری جماعت ان کی موجودگی میں کسی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی جبکہ باقی سیاسی جماعتوں کو بھی ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔
اتوار کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں مطالبہ کر رہی ہیں کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئے الیکشن تبھی فری اینڈ فیئر ہو گا جب نئے ممبر آئیں گے اور ان کا انتخاب بھی تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے ضمنی انتخابات کے بارے میں سوال پر کہا کہ جہاں تک ضمنی انتخابات کا تعلق ہے ہماری جماعت کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ ان ارکان کے ہوتے ہوئے الیکشن شفاف نہیں ہو گا اس لیے ہماری جماعت الیکشن نہیں لڑ رہی باقی سیاسی جماعتیں بھی اس پر غور کریں کیونکہ جن لوگوں نے 2013ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کروائی تھی وہ اب بھی صاف ستھرے الیکشن نہیں کرائیں گے، پچھلے عام انتخابات پر تقریباً تمام جماعتوں نے احتجاج کیا تھا اور جوڈیشل کمیشن میں پیش بھی ہوئے تھے اب ان کے ہوتے ہوئے یہ کیسے انتخابات کی بات کر رہے ہیں اس لیے تمام جماعتوں کو ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.