کراچی، ٹریفک پولیس پر حملے کی ابتدائی رپورٹ مرتب ، دو دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی
پیر 31 اگست 2015 16:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) تحقیقاتی اداروں نے گلشن اقبال میں گزشتہ روزدہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں پر حملے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق دو حملہ آور نیپا چورنگی کی جانب سے آئے اور اتوار بازار کے قریب اہلکاروں پر فائرنگ کی ، فائرنگ کے بعد حملہ آور فلائی اوورپرچڑھ کر واپس نیپا کی جانب فرار ہوگئے۔
حملہ آورں کی عمریں 20 سے 27سال کے درمیان تھیں ، دونوں حملہ آور پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے ۔ چہرے کھلے ہوئے اور ہیلمٹ نہیں پہن رکھا تھا۔ پولیس کو جائے وقوع سے 9 ایم ایم پستول کے چار خول ملے ہیں ، ملنے والے گولیوں کے خول فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جائے وقوع کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج واضح نہیں ہے ، نیپا سے اتوار بازار تک روڈ پر لگے دیگر کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.