کراچی ،دہشت گردوں کے حملوں کے باعث ٹریفک پولیس اہلکاورں کو مسلح کرنے کا فیصلہ
ڈی آئی جی ٹریفک کا آئی جی سندھ کو خط ،اہلکاروں کی حفاظت کیلئے اسلحہ فراہم کرنے کی درخواست
پیر 31 اگست 2015 17:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کے باعث کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی اسلحے سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چند روز کے اندر 4 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو ایک خط تحریر کیا جس میں انھیں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے بھی اس حوالے سے محمکہ داخلہ سندھ کو ایک خط ارسال کردیا ہے جس کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ چند روز میں ہی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ فراہم کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپا چورنگی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر تعینات 2 ٹریفک پولیس اہلکار نظام حسین اور محمد شیر جاں بحق ہو گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.