آرمی چیف سے امریکی خصوصی نمائندے پیٹر لیوائے اور جرمن وزیر خارجہ کی ملاقاتیں ، خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

پیر 31 اگست 2015 23:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء ) آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے پیٹر لیوائے اور جرمن وزیر خارجہ ڈاکٹر فرینک والٹر نے ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ پیر کوآئی ایس پی آر کے مطابق یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے پیٹر لیوائے اور جرمن وزیر خارجہ ڈاکٹر فرینک والٹر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیائی امور پیٹر لیوائے کے ہمراہ پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور افغانستان میں امریکی سفیر مائیکل مکنلے بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں افغانستان کے مفاہمتی عمل سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ جرمن وزیر خارجہ ڈاکٹر فرینک والٹر نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کیا اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :