خیبر ایجنسی:خود کش حملے میں6 افراد جاں بحق ،15 خاصہ دار اہلکاروں سمیت56 زخمی
منگل 1 ستمبر 2015 13:15
جمرود(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پولیٹیکل لائن آفیسر کی گاڑی پر خودکش حملہ میں 6 افراد جاں بحق ،15 خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 56 افراد زخمی ہوگئے ، ایک بم ناکارہ بنا دیا گیا ہے،زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز تحصیل جمرود میں لائن آفیسر تحسین اللہ جیسے ہی پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر سے نکلے خود کش بمبار نے ان کی گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا،دھماکہ انتہائی زور دار تھا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،اس دھماکے میں لائن آفیسر تحسین اللہ بھی زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ، واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جمرود بازار کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم سرچ آپریشن کے دوران سڑک پر نصب ایک بم بھی ناکارہ بنا دیا گیا،پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ نے بتایا کہ خود کش دھماکہ ا ٓپریشن خیبر ون اور خیبر ٹو کا رد عمل ہیں ،یہ دھماکہ تحصیل آفیس کے مین گیٹ پر ہوا ،خود کش حملہ آور نے لائن آفیسر تحسین اللہ کو نشانہ بنایا تاہم اس حملے میں تحسین اللہ محفوظ رہے،خود کش حملے کے وقت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور56 زخمی ہوئے تاہم 3 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.