دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائینگی ‘وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اتفاق
منگل 1 ستمبر 2015 14:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائینگی-وزیراعظم محمد نوازشریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کویہاں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان میں امن کے عمل کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائینگی۔ ملاقات میں کراچی کی موجودہ صورتحال اور دہشتگردوں کیخلاف جاری کارروائیوں پر غور کیا گیا۔اس کے علاوہ کراچی آپریشن کو کسی بھی دباوٴ میں آئے بغیر جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔(جاری ہے)
وزیراعظم اور جنرل راحیل شریف نے ملکی سرحدی صورتحال خاص طور پر مشرقی سرحد پر بڑھتی جارحیت پر گفتگو کی۔
آرمی چیف نے حال ہی میں امریکی اور جرمن اعلیٰ سطح وفود کیساتھ ہوانیوالی ملاقاتوں سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد نقل مکانی کرنیوالوں کی دوبارہ آبادکاری کا عمل شروع ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھتہ خوروں ، دہشتگردی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.