ضرب عضب کی کامیابی کا سہرا حکومت اور فوج کے سر جاتاہے،مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر
منگل 1 ستمبر 2015 20:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ضرب عضب کی کامیابی کا سہرا حکومت اور فوج کے سر بندھتا ہے۔ ماضی کے برعکس موجودہ دور میں حکومت اور فوج کی ہم آہنگی سے دہشت گردی کی بیخ کنی میں بہت مدد ملی ہے اور ماضی میں ملک کے طول و عرض میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے درندے اب پناہ گاہیں ڈھونڈتے پھر رہے ہیں لیکن اب انہیں کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے مختلف ادوار میں ناقص داخلی اور خارجی پالیسیاں روا رکھی گئیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ملک میں قتل و غارت کا بازار گرم کر دیا گیا، شہروں اور دیہات میں نہ کسی کی جان محفوظ رہی نہ مال، روزانہ درجنوں افراد موت کے گھاٹ اتارے جاتے رہے، زندگیاں برباد ہوتی رہیں اور حکومتیں خاموش تماشائی بنی رہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان پر آشوب حالات میں مسلم لیگ ( ن ) نے بر سر اقتدار آتے ہی ملک میں قیام امن کے لئے دلیرانہ فیصلے کئے اور سمجھوتے بازی سے بے نیاز ہو کر امن دشمنوں پر قاری وار کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی سانسیں اکھڑ گئیں اور اب وہ جان بچاتے پھر رہے ہیں۔
علی اکبر گجر نے کہا کہ قیام امن میں پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاک فوج کے جوانوں نے ہر مشکل گھڑی میں دفاع وطن کے لئے جان کے نذرانے پیش کئے جس کا مسلم لیگ ( ن ) اور اس کی قیادت نے دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کیا ہے اور اس کار خیر کے لئے تمام وسائل بھی فراہم کئے۔ انہوں نے کہ ضرب عضب حکومت اور پاک افواج کا عزم مصمم ہے جس نے دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.