جیکب آباد ، سکیورٹی اداروں نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بنادیا
بدھ 2 ستمبر 2015 14:17
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) جیکب آباد میں سکیورٹی اداروں نے ریلوے ٹریک کو اڑانے کے دہشت گردی کے منصوبہ ناکام بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جیکب آباد کے علاقے نور واہ کے قریب ریلوے ٹریک سے ملنے والے دھماکہ خیز مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق جیکب آباد کے علاقے نور واہ کے قریب ریلوے ٹریک سے ایک مشکوک ڈبہ ملا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ڈبے میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ڈبے میں پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودیہ میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو کا انعقاد
-
افغانستان میں بارشوں اور سیلاب سے تازہ ہلاکتیں
-
’بشکیک میں پولیس نے مدد نہیں کی،‘ پاکستانی طالب علم کا الزام
-
کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی سفارت خانے آمد، سعودی سفیر سے گفتگو میں مختلف امور پرتبادلہ خیال
-
پاکستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں، ترجمان دفترخارجہ
-
ملتان سے لاہورجانیوالی ٹرین میں سوارنوجوان ویڈیو بناتے ہوئے پول سے ٹکرا کرجاں بحق ،سراوردھڑعلیحدہ علیحدہ ہوگئے
-
علی امین گنڈا پور بد امنی اور انتشار چاہتا ہے‘امیر مقام
-
وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ صرف ہوائی فائرنگ کر رہا ہے ، جیسے وفاق کہے گا ویساکرے گا ‘ رانا ثنا اللہ خان
-
وزیر اعظم کا پاکستانی سفیر سے رابطہ ،غیزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنیکی
-
شہباز شریف نے اکنامک ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی
-
ٹک ٹاک کا جنون ،16سالہ نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.