لاعلم پی سی بی نے پابندی کے شکار جمیل احمد کو کراچی بلیوز کا منیجر سمجھ لیا
بدھ 2 ستمبر 2015 18:05
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مختلف شعبوں میں رابطے کا فقدان دکھائی دیتا ہے۔ اسی سبب اس کے فیصلے جگ ہنسائی کا سبب بنتے ہیں اور بد انتظامی کی نت نئی روایات سامنے آتی ہیں۔
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ جانب سے پیر کو کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد کو ٹیم منیجر تصور کرتے ہوئے قومی ٹی 20 کے کوالی فائنگ راؤنڈ کے لئے ڈیڑھ درجن گیندیں ارسال کی گئیں حالانکہ کراچی اور پی سی بی کے درمیان دو ٹیموں کو کھلانے پر سر د جنگ چل رہی ہے۔
کراچی کی دونوں ٹیمیں بورڈ نے منتخب کی ہیں اور کے سی سی اے نے ٹیموں کے لئے اپنے منیجر بھیجنے سے بھی انکار کردیا تھا۔ دلچسپ بات ہے کہ یہ وہی جمیل احمد ہیں جن پر بورڈ مخالف تقاریر کی وجہ سے نیشنل سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ جمیل احمد نے میڈیا کو تصدیق کی انہیں 18گیندوں کا پیکٹ ملا ہے اور انہوں نے یہ گیندیں کے سی سی اے کے سیکریٹری شفیق کاظمی کو دے دی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.