لیسکو میں اوور بلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے 9کروڑ کی لاگت سے شروع کیا جانیوالا منصوبہ افسران کی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے ناکام
جمعرات 3 ستمبر 2015 20:18
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) لیسکو میں اوور بلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے 9کروڑ کی لاگت سے شروع کیا جانے والا منصوبہ افسران کی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے ناکام ہو گیا ، منصوبے کے تحت بلوں پر میٹر کی تصاویر شائع کی جانی تھیں ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ منصوبے پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے 9 کروڑ کی لاگت سے میٹر ریڈرز کو جدید موبائل فون فراہم کر دیئے گئے تھے جبکہ تین ماہ گزرنے کے بعد بھی موبائل فون سے ریڈنگ شروع نہیں کی جا سکی ۔
ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ تصاویر کی مدد سے بلنگ کی وجہ سے کمپنی کی ریکوری اور لائن لاسز بڑھنے کے خدشات ہیں اور ریکوری میں کمی اور لائن لاسز میں اضافے کے خدشات کی وجہ سے بعض افسران منصوبے کے آڑے آگئے تھے جس کی وجہ سے میٹر ریڈرز کی جانب سے تصاویر لینے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ لیسکو کے ترجمان عمران افضل نے اس بارے میں موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوں پر تصاویر کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس کا ایک دور مکمل اور دوسرا شروع ہو گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.