بھارت میں سابق فوجی اہلکاروں کا افسروں کے جوتے پالش کرنے کی دیرینہ روایت ختم کرنے کا مطالبہ
جمعرات 3 ستمبر 2015 21:01
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) بھارت میں سابق فوجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ افسروں کے جوتے پالش کرنے کی دیرینہ روایت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک نوآبادیاتی روایت تھی جسے اب ختم ہو جانا چاہئے۔دارالحکومت نئی دہلی میں ’ون رینک ون پنشن‘ کے لیے جاری تحریک کے دوران سابق فوجیوں نے بڑے زور شور سے حکومت کے سامنے اپنے کئی مطالبات پیش کیے ہیں۔
اس تحریک میں شامل سابق فوجیوں کا الزام ہے کہ بھارتی فوج میں ان کی تعداد تقریباً 97 فیصد ہے لیکن جب بات مراعات اور سہولیات کی ہوتی ہے تو افسروں کو ترجیح دی جاتی ہے۔سابق فوجی اپنے مطالبات کے لیے گذشتہ 23 اگست سے دہلی کے علاقے جنتر منتر پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ان ریٹائرڈ جوانوں نے حکومت کو جو اپنا میمورنڈم سونپا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج میں تقریباً ایک لاکھ جوان تو ایسے ہیں جو فوجی افسروں کی ملازمت کرتے ہیں، جیسے ان کے جوتے پالش کرنا، کتوں کو گھمانا، گھروں کی صفائی کرنا، کھاناپکانا اور کپڑے دھونا وغیرہ شامل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.