یاسین سے راولپنڈی اسلام آباد کے لئے نیٹکو سروس شروع کیا جائے، حیدرولی خان

یاسین سے مسافروں کی بڑی تعداد شہروں کا رخ کرتی ہے لیکن نیٹکو سروس نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے

جمعرات 3 ستمبر 2015 23:03

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) یاسین سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی رہنماء و امیدوار ضلع کونسل حلقہ یاسین حیدرولی خان نے اپنے ایک بیان میں یاسین سے راولپنڈی اسلام آباد کے لئے نیٹکو سروس شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے یاسین سے دیگر شہروں میں مقیم طلباء اور ملازمت پیشہ افراد کی ایک بڑی تعداد روزانہ شہروں کا رخ کرتی ہے لیکن علاقے میں مناسب سفری سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب شاہراہ قراقرم پر کانوائے سسٹم کی وجہ سے گاڑی صبح سویرے نکلنے سے ان مسافروں کو بھاری اخراجات برداشت کرکے گلگت آکر ایک روز قیام کرنا پڑتا ہے جو علاقے کے غریب عوام کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے۔ انہوں نے کہ ایم ڈی نیٹکو سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یاسین سے راولپنڈی/اسلام آباد کے لئے جلد ازجلد نیٹکو سروس کا اجراء کریں تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :